لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی، ایف بی آر نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے بینک اکانٹس منجمد کرکے 8 لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ مزید اکانٹس کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ایف بی آر ذرائع کیمطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سال 2017 کے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے کمشنر ان لینڈ ریونیو ناصرخان غوری کی ہدایت پر لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے بنک اکانٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے رنگ روڈ اتھارٹی کے اکانٹس پنجاب بنک قصوری ٹاور برانچ میں منجمد کر کے 8 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمے واجب الادا 14 کروڑ 36 لاکھ روپے کی مزید ریکوری تک اتھارٹی کے اکانٹس منجمد رکھے جائیں گے ایف بی آر کی ریکوری ٹیم میں انسپکٹر ان لینڈ ریونیو ظہور الہی اور ندیم پنوں شامل تھے۔