لاہور: (ملت+اے پی پی) آگ میکلوڈ روڈ پر واقع تین منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر قائم روئی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام اور اس سے ملحقہ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔