لاہور:(اے پی پی)لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب پان منڈی میں پولیس اور کسٹم حکام کے پان گٹکا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزاحمت پر ایک دکاندارپولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا جس پر دکانداروں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔مظاہرین کے مطابق کسٹم حکام اور مقامی پولیس نے پان گٹکا کے خلاف آپریشن کیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی ،دکانداروں نے روکا تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس سے ایک دکاندار 45 سالہ اختر ایوب ہلاک اور اشرف زخمی ہو گئے۔ پولیس نے لاش اسپتال بھجوا دی۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے دھرنا دے دیا اور شدید احتجاج کیا۔