خبرنامہ پنجاب

لاہور: سلنڈر دھماکہ، 1 شخص جاں بحق

لاہور: (آئی این پی) سندر کے علاقے میں نان شاپ میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ نان شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دو زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو جناح ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔