لاہور: سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے والی خاتون بے ہوش ہو گئیں جنھیں ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طبّی امداد فراہم کی گئی۔
احتجاج کرنے والی بزرگ خاتون کا موقف ہے کہ ان کے بیٹے کو مخالفین کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
خاتون کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے انھیں سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جو کہ اب واپس لے لی گئی ہے۔
اس لیے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اس معاملے پر نظر ثانی کرکے انھیں سیکیورٹی فراہم کریں۔