خبرنامہ پنجاب

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

لاہور: (ملت+اے پی پی) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نعیم جمشید اور محمد کاشف شامل ہیں جنہیں صدر کینٹ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا ۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور الیکٹرک سرکٹس سمیت دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دہشت گردوں نے دوران تفتیش لاہور کی حساس سرکاری تنصیبات کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔