خبرنامہ پنجاب

لاہور سے بھارتی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور: (ملت+آئی این پی )کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بھارتی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اعجاز حسین نامی شخص کے سامان سے 12 لاکھ بھارتی کرنسی برآمد کر لی۔ علامہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی اعجاز حسین لاہور سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہا تھا۔ کسٹم نے کرنسی اور مسافر کو قبضہ میں لے کرمزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر اعجاز حسین سے مزید تفتیش جاری ہے کہ وہ اتنی زیادہ بھارتی کرنسی کہاں سے لایا ہے۔