خبرنامہ پنجاب

لاہور سے سری لنکا ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

لاہور (آئی این پی ) لاہور سے سری لنکا ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق کولمبو جانے والی پرواز کے مسافر سے دوران تلاشی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو کہ جیولری کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی جس پر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کاشف کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔