خبرنامہ پنجاب

لاہور: شاہ عالم باڑہ مارکیٹ میں آتشزدگی

لاہور: (آئی این پی) شاہ عالم باڑہ مارکیٹ کے کراکری کے سامان میں اچانک آگ بڑھک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہیں ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ آگ بجھانے میں کے لئے فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں مصروف عمل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے پلازے میں لوگ موجود نہیں تھے۔