لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں سابق شوہر کے ہاتھوں بیٹی سمیت قتل ہونے والی خاتون کی لاش گندے نالے سے مل گئی۔ نواں کوٹ کی رہائشی بیالیس سالہ زاہدہ پروین بی بی کی لاش تیسرے روز گندے نالے سے برآمد کرلیگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے سابق شوہر طفیل نے بیوی اور بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر کے تھیلے میں ڈال کر گندے نالے میں بہا دیئے تھے۔ تین روز تک مسلسل تلاش کے بعد مقتولہ زاہدہ کی لاش تو مل گئی لیکن اس کی نو سالہ بیٹی آمنہ کی لاش تا حال نہیں مل سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم سے تفتیش اور بچی کی لاش کی تلاش کا جا ری ہے۔