خبرنامہ پنجاب

لاہور: شہریوں کا لوڈ شیڈنگ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک جام

لاہور: (آئی این پی) لاہور میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتی چوک پر رہائشیوں نے دھرنا دے دیا ، میٹرو بس سروس روک لی ۔ بتی چوک راوی روڈ کے مکینوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اورمیٹرو بس بند کر دی ، احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور دور دور تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ بھی لگا دی اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی ۔