خبرنامہ پنجاب

لاہور: شیخ زید اسپتال بیماری سےتنگ مریض نےخودکشی کرلی

لاہور:(اے پی پی) شیخ زید اسپتال میں زیر علاج مریض نے بیماری سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا کا 23 سالہ عثمان جگر کے مہلک مرض میں مبتلا تھا اور کئی ہفتوں سے لاہور کے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھا، وہ اپنی بیماری سے تنگ آکر اسپتال سے چھٹی چاہتا تھا، اسی معاملے پر اس کی مبینہ طور پر ڈاکٹروں سے تلخ کلامی ہوگئی اور اسے وارڈ سے نکال دیا۔ واقعے پرعثمان اس قدر دل برداشتہ ہوا کہ وہ اسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا، جس کے نتیجے میں اسے سر میں گہری چوٹیں آئیں، اسپتال انتظامیہ نے اسے طبی امداد پہنچانے کی بھرپور کوشش کی وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کے بعد عثمان کی لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے۔