لاہور:(اے پی پی) ٹریفک وارڈن کی جانب سے شہریوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ شیرا کوٹ کے علاقے میں منی ٹرک کے ڈرائیور ٹریفک وارڈن کے تشدد سے زخمی ہو گیا۔ جسے سروسز اسپتال ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ طارق کے اہل خانہ کی جانب سے ٹریفک وارڈن کے تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ تھانہ شیرا کوٹ میں ٹریفک وارڈن کیخلاف مقدمے کی درخواست بھی دے دی گئی۔ طارق نے الزام لگایا کہ متعلقہ پولیس ہم پر صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔