خبرنامہ پنجاب

لاہور: عمران خان کے کزن کو ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا

لاہور (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اور عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کو لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر ڈاکووں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی اپنی گاڑی میں مال روڈ سے گزر رہے تھے اور وہ موبائل فون پر کسی سے بات کر رہے تھے ،اس دوران ان کی گاڑی سگنل پر روکی تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں ان سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔