خبرنامہ پنجاب

لاہور: فرنیچرگودام میں آتشزدگی

لاہور:(آئی این پی) ڈیوس روڈ پر فرنیچر کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی اور پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ تنگ راستوں کے باعث فائربریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے گودام تک پہنچیں۔ دس گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کرتی رہیں۔ پانی کی قلت کے باعث بھی آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر، پٹاخہ چلنے سے چارہ منڈی میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔