خبرنامہ پنجاب

لاہور: فوج کی جانب سے کومبنگ آپریشن کا عندیہ، پولیس کی تیاریاں مزید تیز

لاہور:(آئی این پی) کور کمانڈرز کانفرنس میں پورے ملک میں کومبنگ آپریشن کرنے بارے فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کا مقصد شہر میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔ کومبنگ آپریشن پاک فوج دیگر سکیورٹی اداروں کے تعاون سے کرے گی۔ پولیس حکام کے مطابق وہ پہلے بھی شہر میں سرچ آپریشنز اور کومبنگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاہم حکومت کی جانب سے آپریشن کو وسیع پیمانے پر کرنے کے احکامات ملتے ہی یہ عمل شروع کر دیا جائے گا۔