خبرنامہ پنجاب

لاہور: فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دو زخمی

لاہور (اے پی پی) لاہور میں فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے ۔ لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں کام جاری تھا کہ اچانک زوردار دھماکے سے فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے سے فیکٹری کی چھت مزدوروں پر آن گر گئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک مزدور خضر کی لاش نکال لی گئی جب کہ دیگر دو مزدوروں کوزخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔