لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قبضہ گروپ کے حملے میں ایک سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں پولیس نے عدالتی بیلف کے ہمراہ کارروائی کی، اس موقع پر قبضہ گروپ نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔
لڑائی کے دوران ایک شخص نے سب انسپکٹر علی وارث کے سینے پر ٹکر مار دی، جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔
بعدازاں پولیس نے سب انسپکٹر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔
واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق علی وارث تھانہ داتا دربار میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھ