لاہور(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا پر عمل درآمد کے لئے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں. مجرم 2 مارچ کو پھانسی دی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والے مجرم ادریس کے 2 مارچ کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ادریس کے خلاف ایک شخص عاطف کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے 2003 جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے مجرم ادریس کی تمام اپیلیں مسترد ہونے پر اس بلیک وارنٹ جاری کیے۔ مجرم ادریس کو 2 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔