لاہور(اے پی پی)لاہورمیں لکھو ڈیر میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 3 ڈاکو مارے گئے ہیں۔ مارے گئے ڈاکوئوں میں شاہد عرف علی نائنٹی بھی شامل ہے۔ لاہور ہی میں ریلوےا سٹیشن کے قریب پان منڈی میں پولیس اور کسٹم حکام کےکریک ڈاؤن کے دوران مزاحمت پر ایک دکاندارپولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا ہے۔ واقعہ کے خلاف دکانداروں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔