لاہور (ملت + آئی این پی) مال روڈ پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ۔تفصیلات کے مطابق شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں مال روڈ پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کیخلاف درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے مال روڈ پر جلسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود مال روڈ پر احتجاجی جلسے اور مظاہرے جاری ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اپنی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کیلئے محفوظ جگہ مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔