لاہور: مال روڈ پر نابینا افراد کا دوسرے روز بھی احتجاج، ٹریفک نظام درہم برہم
لاہور: (ملت آن لائن) لاہور میں مال روڈ پر آئے روز احتجاج شہریوں کیلئے درد سر بن گیا ، سیون کلب روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا دوسرے بھی جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، مال روڈ سیون کلب پر نابینا افراد کا دھرنا دوسرے بھی جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی آج بھی بری طرح متاثر ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، کئی کئی گھنٹے سے ٹریفک جام ہے جس سے شہری سخت مشکل میں ہیں۔ نابینا افراد کا کہنا جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے تب تک وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں روز گار دیا جائے تا کہ وہ باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں۔
……………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….لاہور: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ‘ 2 وکیل جاں بحق
لاہور:(ملت آن لائن) سیشن کورٹ میں وکلاء کے آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان توقیر کی عدالت کے باہر کاشف راجپوت نامی وکیل نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وکیل رانا اشتیاق موقع پر جاں بحق اور ایک وکیل اویس زخمی ہوگیا۔ زخمی وکیل کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا کاشف راجپوت اور جاں بحق وکیل رانا اشتیاق آپس میں کزن ہیں اور ان کا کوئی جھگڑا چل رہا تھا، جس کے بعد نوبت یہاں تک آپہنچی۔ واقعے کے بعد سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیئے گئے۔
لاہور: سیشن عدالت میں دوگروپوں کا مسلح تصادم، فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ملزم جاں بحق دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کاشف کو بھی گرفتار کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے باعث وکیل کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس 31 جنوری کو بھی لاہور کی سیشن عدالت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ملزم جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس سے قبل گذشتہ برس 7 فروری کو بھی لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر عبوری ضمانت کے لیے آئے ہوئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔