لاہور:(آئی این پی)لاہور میں مسجد اقصیٰ کے امام فلسطینی مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ پڑھائی ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ لاہور میں مسجد اقصیٰ کے امام فلسطینی مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ پڑھائی ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ خطبے کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو تمام اختلافات دور کر کے متحد ہوجانا چاہئے اسی میں ہم سب کی بقاء ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے قرار دیا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں اور جو تنظیمیں دہشت گردی کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہی ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جمعہ کے آخر میں انہوں نے ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کیلئے دعا کی ۔ اس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔