خبرنامہ پنجاب

لاہور: مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکوہلاک

لاہور:(آئی این پی ) پولیس کے مطابق تھانہ مصری شاہ کی حدود میں دو ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔