لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقے مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو لاہور کے علاقے مناواں میں مکان کی چھت گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔