لاہور:(آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ نے لاہور میئر کا انتخاب رکوانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور میئر کےمتوقع امیدوار خواجہ احمد حسان کو3 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ احمد حسان مسلم لیگ ن کے میئر کے متوقع امیدوار ہیں لیکن ان کا بلدیاتی انتخاب لڑنے کی اہلیت کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے جب تک خواجہ احمدحسان کی انتخاب لڑنے کی اہلیت کی درخواست پر فیصلہ نہیں آجاتا اس وقت تک میئر کا انتخاب روک دیا جائے۔