لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور میں میناز پاکستان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔ لاہور میں مینار پاکستان کے قریب آزادی چوک پر نامعلوم افراد نے پارکنگ لین میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پارکنگ کے ٹھیکے پر 2 گروپوں میں تنازع چلا آ رہا تھا اور ایک گروپ نے مخالف گروپ پر فائرنگ کی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے بعد ان کی گرفتاری کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اور ملزمان کا تعلق لاہور کے علاقے برکت ٹاؤن سے ہے۔