لاہور (آئی این پی ) لاہور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرمی کا احساس بھی موجود رہے گا۔ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور پر ہلکے بادل موجود رہیں گے تاہم کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ دوپہر کے بعد چند علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 22 سے 49 فیصد تک ہو گا جبکہ نو سے گیارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چلتی رہے گی موسم کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔