لاہور :(اے پی پی)لاہور کے علاقےراوی روڈ میں جفت سازفیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی،آتش زدگی کےباعث لاکھوں روپےمالیت کاکیمیکل اورپلاسٹک کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،اس دوران چھت گرنےسےامدادی کاموں میں مصروف4ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے۔راوی روڈ پرٹمبر مارکیٹ کے نزدیک جوتےبنانےوالی فیکٹری میں آگ صبح ساڑھے6 بجے لگی،عینی شاہدین کےمطابق ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی۔فائر بریگیڈ اور ریسکیوکی10سے زائد گاڑیوں اور بیسیوں فائر فائٹرز نےکئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،تاہم خستہ حال عمارت کےایک حصےکی چھت گرنےسے4فائر فائٹرزخمی ہوگئے۔