خبرنامہ پنجاب

لاہور میں خود کش حملہ آور کے داخلے کی اطلاع

لاہور: (ملت+اے پی پی) باوثوق ذرائع کے مطابق فقیر نامی خود کش حملہ آور نیو ایئر نائٹ کی تقاریب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے مذکورہ خود کش حملہ آور کو تلاش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی ہے، علاوہ ازیں اہم سرکاری تنصیبات کے سیکیورٹی انچارجز کو خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔