خبرنامہ پنجاب

لاہور میں دودھ سے بھرا ٹرک الٹ گیا ‘ 5 افراد جاں بحق

لاہور:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندرمیں دودھ سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دودھ سے بھرا ٹرک بمباں گاؤں سے شہر کی طرف آ رہا تھا کہ الٹ گیا۔ ٹرک پر20 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ٹیم نے لاشیں اور زخمی ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیے جہاں سے زخمیوں کولاہور ریفر کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سہراب خان، حمید، صدیق، عابد اور ابراہیم شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سندر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

سردار عثمان بزدار نے حادثے میں زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔