لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار
لاہور:(ملت آن لائن) سی ٹی ڈی نے لاہور میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے 3 دہشت گردوں شعیب الرحمان، عبدالرحمان اور عامر سلیم کو گرفتار کرکے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مغل پورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔