لاہور: (ملت+اے پی پی) لاہور میں سردی کی شدت برقرار ، مضافات میں ہلکی دھند ، آج بھی سورج چمکے گا ۔ لاہور میں صبح سویرے بعض مقامات پر ہلکی دھند دکھائی دی تاہم سورج کی تیز شعاعوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔