لاہور میں قومی ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہور(ملت آن لائن)قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 204 لاہور ائیر پورٹ پر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 204 دبئی سے لاہور پہنچی جہاں ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے سامنے سے سکیورٹی اہلکار گزر گیا، ذرائع کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف اہلکار محمد وسیم اچانک جہاز کے سامنے آ گیا جس کے باعث پی آئی اے پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار محمد وسیم پارکنگ بے 16 سے سی سی آر روم جا رہا تھا جب کہ رن وے قوانین سے ناواقفیت کے باعث اہلکار غلطی کا مرتکب ہوا۔