خبرنامہ پنجاب

لاہور میں موسم سرد

لاہور:(ملت+اے پی پی) لاہور میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ، درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں رات گے ہلکی دھند ہوئی جس کا سلسلہ صبح تک جاری رہا اور درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ دن کے وقت بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہی جائے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 90 فیصد تک رہے گا ، ہلکی ہوا بھی چلے گی اور آئندہ چند روز تک سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔