لاہور میں نابینا کی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس گھسنے کی کوشش
لاہور: (ملت آن لائن) لاہور میں فیروز پور روڈ پر نابینا افراد کا پھر دما دم مست قلندر، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر اہلکاروں سے ہاتھا پائی ہو گئی، پولیس زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔
لاہور میں روزگار کے مطالبے کے ساتھ نابینا افراد نے ایک بار پھر احتجاج کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے سامنے مورچہ لگایا۔ پولیس کی بھاری نفری بصارت سے محروم چند افرد کیلئے تعینات تھی۔ مظاہرین نے بھرپور نعرہ بازی کی۔ نابیناؤں نے کئی مرتبہ زبردستی وزیرِ اعلی ہاؤس داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ بھی ہوئی۔ دھکم پیل اور ہاتھا پائی کے دوران 2 مظاہرین زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے نابینا مظاہرین کو وہاں سے زبردستی ہٹایا اور گاڑیوں میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔