لاہور میں نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا
لاہور(ملت آن لائن)جوبلی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے خاتون اسسٹنٹ پروفیسر پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون اور ان کے 2 بچوں کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔
پولیس کے مطابق خاتون اسسٹنٹ پروفیسر انیلا اپنی 12 سالہ بیٹی عائشہ اور 8 سالہ بیٹے سلمان کے ہمراہ گاڑی میں گھر جارہی تھیں کہ نامعلوم افراد ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے جس کے بعد تینوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نے الزام لگایا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے جائیداد کے تنازعے پر ان پر تیزاب پھینکوایا۔
خاتون نے تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
جب کہ آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔