لاہور:(اے پی پی)لاہور میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے قریب سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ چند افراد لیاقت آباد کے علاقے میں رہائش رکھے ہوئے ہیں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ ریکی کے بعد حساس ادرے نے کارروائی کی اور سی ایم سیکرٹریٹ کے قریب سے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر بر آمد کر لیے ۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔