لاہور: (اے پی پی) تھانہ مستی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو کیش وین سے ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 گارڈ زخمی ہوگئے۔لاہور کے علاقے تھانہ مستی گیٹ میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر بینک کیش وین سے ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے جب کہ ڈکیتی کے واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 3 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا اور پیسے لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔