لاہور:(ملت آن لائن) عرس حضرت داتا گنج بخش اور چہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں کل شہر بھر کے سرکاری ونجی سکول کل بند رہیں گے، سکول کھولنے پر انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق عرس حضرت داتا گنج بخش اور چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر شہر بھر کے سرکاری ونجی سکول کل بند رہیں گے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، سکول کھولنے پر متعلقہ انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول بند رکھنے کے حوالے سے شہر بھر کے سکولز کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔