لاہور: (ملت+اے پی پی) نواں کوٹ کے علاقے میں ٹھکیدار سفیان اور ہنی قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے تقریب میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے جبکہ متعلقہ پولیس حسب معمول خاموش رہی۔ ملزمان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیدار بھی نکلے۔ دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ مرکزی ملزمان کے تین ساتھیوں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی تھی جبکہ مرکزی ملزم اسلحہ ڈیلر ہنی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسرے مرکزی ملزم سفیان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔