خبرنامہ پنجاب

لاہور: نیب لاہورآفس کے باہررینجرزکی اضافی کمپنی تعینات

بلوچستان میگا

لاہور: نیب لاہورآفس کے باہررینجرزکی اضافی کمپنی تعینات

لاہور:(ملت آن لائن) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور آفس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کی ایک اضافی کمپنی تعینات کردی گئی۔ لاہور میں قومی احتساب بیورو ( نیب) کے آفس کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے رینجرزکی ایک اضافی کمپنی تعینات کردی گئی۔ رینجرزکی اضافی کمپنی کی تعیناتی کا مقصد نیب آفس کی حفاظت اورسیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اورڈی جی نیب کی درخواست پررینجرز کی اضافی کمپنی تعینات کی گئی۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار
خیال رہے کہ نیب نے 21 فروری کو سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ نیب حکام کی جانب سے 22 فروری کو احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس پرعدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا تھا۔