لاہور: مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے نتائج پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ روم قائم کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور آصف کرمانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں عام انتخابات کے لیے ماڈل ٹاؤن میں (ن) لیگ کا مانیٹرنگ روم بنا دیا گیا جس میں ملک بھر میں انتخابی نتائج اور ووٹرز کے مسائل پر نظر رکھی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی آج اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقات کا امکان ہے۔