خبرنامہ پنجاب

لاہور: وکیل پرتشدد مقدمہ درج

لاہور:(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ نواب ٹائون پولیس کو وکیل پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل رانا انتظار حسین نے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ راجا عابد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ایس ایچ او نواب ٹائون میڈیکل آنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہا ۔ اس حوالے سے ایٖڈیشنل سیشن جج نے بھی احکامات جاری کیے لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا جسٹس صداقت علی خان نے وکیل پر تشدد کرنے والے افراد کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔