لاہور:(اے پی پی)پولیس کے مطابق ٹاؤن ہال کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر اپنے آگے جانے والی کار سے جا ٹکرایا۔ حادثے کی وجہ سے کار بری طرح تباہ ہو گئی اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے کار ڈرائیور کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔