خبرنامہ پنجاب

لاہور: ٹرک نے نوجوان کو کچل دیا، لواحقین کا احتجاج

لاہور: (آئی ین پی) قائد اعظم انٹر چینچ کے قریب اورنج ٹرین کی تعمیر میں کام کرنے والے ریت سے بھرے ٹرک نے 18سالہ نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔ اٹھارہ سالہ شیراز رشید پورہ کا رہائشی تھا۔ شیراز کے لواحقین نے مناواں روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لواحقین اور اہل علاقہ کو منتشر کیا۔ جس کے بعد شیراز کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔