لاہور: (ملت آن لائن) آتشزدگی کا واقعہ بادامی باغ کے علاقہ لوہے والی پلی کے قریب پیش آیا۔ جہاں پلاسٹک کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے پانچ گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔