لاہور(اے پی پی)سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا، لاہور پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس ہوناشروع ہوگئیں۔چار ایس پیز، 18 ڈی ایس پیز، 96 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی تنزلی کردی گئی ہے۔سب انسپکٹرز سے ایس پی عہدے تک پہنچنے والوں کی تنزلی پہلی پرموشن سے ہوئی۔ ایس پی مختارحسین نے1986،جماعت علی نے1988میں آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کی، ایس پی کرامت ملک نے1990میں آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کی۔ کرامت ملک آج کل ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات ہیں۔