لاہور پولیس نے محکمانہ امتحان لِسٹB-I کا شیڈول جاری کردیا
لاہور(ملت آن لائن)لاہور پولیس نے محکمانہ امتحان لِسٹ-I Bکا شیڈول جاری کردیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار 24فروری (آج) شام 6 بجے تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ 25فروری کو تحریر ی امتحان میں حصہ لے سکیں گے، محکمانہ امتحان لِسٹ-I B کے بارے سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن، ٹریفک ہائی وے پٹرولنگ کمانڈنٹ فاروق آباد، سہالہ کالج سی ٹی او اورراولپنڈی ، ملتان، سرگودھا اور فاروق آباد کے پرنسپل حضرات کو مراسلہ جاری کر دیاہے، پولیس اہلکاروں کا تحریری محکمانہ امتحان پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہوگا، لسٹA میں درج پولیس اہلکار محکمانہ امتحان لِسٹB-I میں حصہ لے سکیں گے، امتحان میں بیٹھنے کی زیادہ سے زیادہ عمر 39 سال مقرر کی گئی ہے،گذشتہ ایک سال کے دوران سنگین محکمانہ سزا اور 6ماہ کے دوران مائنر سزا کے حامل امیدواران امتحان میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے، ہر امیدوار تحریری امتحان میں بیٹھنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ ہمراہ اور محکمانہ کارڈ لانے کا پابند ہوگا، دوران امتحان موبائل فون لانے کی اجازت نہ ہوگی۔