خبرنامہ پنجاب

لاہور پولیس کا سرچ آپریشن، پانچ مشتبہ افراد زیر حراست

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بندروڈ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آپریشن میں85گھروں اور180 سے زائدافرادکی تلاشی لی گئی۔ پولیس حکام کاکہناہے کہ بندروڈ کے علاقے میں آپریشن کے دوران مشتبہ افرادکونامکمل شناختی کوائف پرحراست میں لیاگیا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے نیوکراچی اور ناظم آباد میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6افراد کوگرفتار کرکیاسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس حکام کاکہناہے کہ گرفتار افراد میں 3غیرملکی شامل ہیں۔